ماسکو: روس میں سفاکیت کی تمام حدیں پار ہوگئیں، درندہ صفت بیٹی نے اپنی ماں کو بے دردی سے قتل کردیا اور تیز دھار آلے سے سینہ چیر کر دل نکال لیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس میں 21 سالہ لڑکی نے تیز دھار آلے سے نہ صرف اپنی ماں کو قتل کیا بلکہ سینہ چاک کرکے دل نکالا اور آنتوں سمیت دیگر اعضا بھی کاٹ ڈالے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے اس بہیمانہ قتل میں ملوث بیٹی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا، 40 سالہ ماں کو بے دردی سے قتل کرتے ہوئے لڑکی کو ذرا بھی ترس نہ آیا۔ بیٹی پر الزام ہے کہ اس نے اپنی والدہ کو چاقو سے کاٹا اور آخری سانسیں لیتی ماں کا سینہ چیر کر دل بھی نکال لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ میڈیکل کی طالبہ ہے، لڑکی ممکنہ طور پر نشے کی عادی ہے، ماں کے قتل کے وحشیانہ اقدام کے بعد بیٹی پرسکون انداز میں نہا کر دوستوں سے ملنے گھر سے باہر بھی چلی گئی۔
عدالت میں پیشی کے دروان ملزمہ کٹہرے میں لیٹ کر ہنسنے لگی اور وکٹری کا نشان بھی بنایا۔ پولیس نے اس حوالے سے دیگر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔