جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پنجگور میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پنجگور نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ پروم ڈیم ایریا میں پیش آیا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ چار ہوگئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں ضلع پنجگور میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ سے 3 جوان شہید جبکہ افسر سمیت 8 زخمی ہوگئے تھے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے پنجگور کی وادی کاہان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 جوان شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجگور میں دھماکہ‘ ماں بیٹی جاں بحق

اس سے قبل 12 جولائی کو شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ ماہ جون میں بھی شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ سے کیپٹن سمیت 2 جوان شہیداور 2 زخمی ہوگئے تھے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں