اشتہار

شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد کا خصوصی مکتوب

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا خصوصی مکتوب امیر کویت شیخ نواف الحمد الجابر الصباح کے لیے روانہ کیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کی جانب سے بھیجے گئے مکتوب میں امیر کویت کو اپنے دور حکومت میں پہلی حکومت تشکیل دینے پر مبارکباد پیش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مکتوب میں شاہ سلمان نے سعودی عرب اور کویت کے درمیان برادرانہ تعلقات کو انتہائی مستحکم قرار دیا اور پہلی حکومت کی تشکیل پر نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

- Advertisement -

سعودی عرب : امیر کویت کا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے اہم پیغام

سعودی شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر کویت کے نام مکتوب میں کہا کہ نئی حکومت کے لیے کامیابی کی امید رکھتے ہیں۔ ردعمل میں امیر کویت نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔

علاوہ ازیں محمد بن سلمان نے اپنے کویتی ہم منصب شیخ مشعل الحمد الجابر اصباح سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ اس دوران بھی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ سعودی ولی عہد نے کامیابی کی امید ظاہر کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں