اشتہار

واٹس ایپ کا یکم جنوری سے لاکھوں‌ صارفین کے لیے سروس بند کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: پیغام رسانی اور ویڈیو ، آڈیو کالنگ کے لیے استعمال ہونے والی مقبول ترین موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے یکم جنوری 2021 سے مخصوص اسمارٹ فون پر سروس بند کرنے کا اعلان کردیا۔

پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مخصوص موبائل صارفین 31 دسمبر تک سروس استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ یکم جنوری 2021 سے مخصوص اسمارٹ فونز پر سروس بند کردی جائے گی۔

کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے پرانے آپریٹنگ سسٹم پر یکم جنوری سے واٹس ایپ استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔

- Advertisement -

کمپنی کے مطابق وہ صارفین جو اینڈرائیڈ 4.0.3 یا اُس سے پرانے آپریٹنگ سسٹم والے اسمارٹ فونز استعمال کررہے ہیں وہ یکم جنوری سے سروس استعمال نہیں کرسکیں گے، اسی طرح آئی فون کے وہ صارفین جو آئی او ایس 9 یا اُس سے پرانا آپریٹنگ سسٹم استعمال کررہے ہیں وہ بھی ایپ کو استعمال نہیں کرسکیں گے۔

آئی فون کے وہ صارفین جو آئی فون 4 ایس، فائیو ، فائیو ایس، آئی فون 6 اور 6 ایس ماڈل استعمال کررہے ہیں اُن کے موبائل پر واٹس ایپ استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔

اسی طرح اینڈرائیڈ کے وہ صارفین جو سام سنگ گلیکسی ایس 2 ، موٹرولا ڈروائیڈ ریزر، ایل جی اوپٹیمس بلیک یا ایچ ٹی سی ڈیزائر استعمال کررہے ہیں وہ بھی سروس استعمال نہیں کرسکیں گے۔

کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا کہ ایسے تمام صارفین بلا تعطل سروس کے لیے یکم جنوری سے قبل اپنے موبائل کا آپریٹنگ سسٹم اپ گریڈ کروالیں۔

اینڈرائیڈاور آئی او ایس استعمال کرنے والے صارفین باآسانی اپنے آپریٹنگ سسٹم کا معلوم کرسکتے ہیں۔

اینڈرائیڈ صارفین

اینڈرائیڈ صارفین سیٹنگز میں جاکر وہاں موجود About Phone کے آپشن پر کلک کریں تو سافٹ ویئر سے متعلق معلومات سامنے آجائیں گی۔

آئی او ایس

اسی طرح آئی او ایس استعمال کرنے والے صارفین سیٹنگز پر کلک کریں گے تو انہیں جرنل کا آپشن نظر آئے گا، اس پر کلک کر کے آپریٹنگ سسٹم کے بارے میں معلوم کیا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں