اشتہار

کم بجٹ والے ’ہیری پوٹر‘ کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: دنیا بھر میں ہیری پوٹر کے مداح موجود ہیں جنہوں نے ہیری پوٹر دیکھی ہے وہ جادوئی (اُڑن) جھاڑو سے بخوبی واقف ہوں گے جس میں ہیری پوٹر اور اس کا دوست اس ہی چھڑی کی مدد سے سفر کرتے ہیں اور ولن لارڈ والڈی مورٹ سے مقابلے کے لیے اپنی جادوئی طاقت کا استعمال بھی اس ہی چھڑی سے کرتے ہیں۔

بالی وڈ اداکار انوپم کھیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اسکوٹر پر سوار نواجون اڑن جھاڑو سے مشابہ ایک جھاڑو لےکر جارہا ہے اور اس نے جھاڑو کے ڈنڈے کو اسکوٹر میں پھنسایا ہوا ہے اور اس پر سوار ہے جس کی وجہ سے ایسا لگ رہا کہ جیسے وہ جھاڑو پر ہی سفر کررہا ہے۔

انوپم کھیر نے ویڈیو کے ساتھ یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ ‘کم بجٹ کا بھارتی ہیری پوٹر’۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں بنائی گئی ہے،سینیئر اداکار کی اس مزاحیہ پوسٹ پر ان کے مداحوں نے خوب دلچسپی کااظہارکیا اور لطف اندوز ہونے کے ساتھ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے، ایک صارف کاکہنا تھاکہ اگر ہوگوارٹ اسے دیکھ لے تو وہ بند ہوجائےگا۔

خیال رہے کہ ہیری پوٹر سیریز میں ہوگوارٹ اسکول آف وچ کرافٹ جادو سکھانے کا اسکول ہے جہاں ہیری پوٹر جادو سیکھنے جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں