اشتہار

ہزاروں فٹ کی بلندی سے گرنے والے آئی فون کا کیا بنا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

برازیلیا : معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے موبائل فون نے پائیداری کی مثال قائم کردی، دو ہزار فٹ کی بلندی سے گرنے کے باوجود آئی فون محفوظ رہا اور نیچے گرنے کا مکمل منظر بھی ریکارڈ کرلیا۔

ایک وقت تھا جب لوگ پائیداری کے معاملے میں نوکیا 3310 کی مثال دیتے تھے لیکن اب لگتا ہے کہ اپیل کے تیار کردہ موبائل فون بھی 3310 کی ٹکر پر آچکے ہیں جس کی واضح مثال برازیل کے ایرنسٹو گالیٹو نے دے دی۔

ایرنسٹو گالیٹو طیارے میں سوار ہوکر اپنے ایک پروجیکٹ کیلئے ویڈیو بنارہے تھے کہ اچانک دو ہزار فٹ کی بلندی سے ان کا آئی فون نیچے گر گیا۔

- Advertisement -

نیچے گرتے موبائل فون نے گرنے کا سارا منظر ریکارڈ کیا اور پھر زمین پر آگر۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئی فون کے زمین پر گرنے کے باوجود موبائل فون محفوظ رہا جبکہ کیمرہ بھی مسلسل چلتا تھا۔

ایرنسٹو گالیٹو نے کہا کہ جب میرا موبائل فون گرا تو مجھے لگا کہ میں اپنے آئی فون سے محروم ہوجاؤں گا لیکن جب میں نے فائنڈ مائی ایپ کو استعمال کیا تو معلوم پڑا کہ میرا موبائل فون آن ہے اور ساحل کے درمیان کہیں پڑا ہے۔

اس فون پر کچھ خراشیں ہی پڑیں حالانکہ اس کے تحفظ کے لیے کوئی خاص انتظام نہیں تھا، بس معمول کا فون کیس اور اسکرین پراٹیکٹر ہی استعمال کیا گیا تھا۔

برازیلین شہری نے بتایا کہ ایسا ہی ایک واقعہ آئس لینڈ کے سفر کے دوران پیش آیا تھا جب فوٹو گرافر ہاﺅکر سنورسن کا آئی فون 6 دو سو فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے طیارے سے نیچے گرگیا تھا۔

فوٹوگرافر نے سوچا اب وہ آئی فون 6 سے محروم ہوگئے لیکن 13 ماہ بعد ہائیکرز کے ایک گروپ نے اس فون کو دریافت کرلیا جو بلکل صحیح حالت میں تھا بس اس کا ایک فیچر کام نہیں کررہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں