تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

کوروناوائرس: امریکی نائب صدر کل عوام کیلئے کیا کرنے جارہے ہیں؟

واشنگٹن: امریکا کے نائب صدر مائک پینس کل(جمعہ) عوام کو اعتماد میں لینے کے لیے خود کوروناویکسین لگاوئیں گے تاکہ قوم کے تحفظات دور ہوسکیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا ویکسین سے متعلق بعض طبقوں کو تحفظات اور خدشات ہیں، ان کی نظر میں ویکسین کسی موذی مرض کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔ اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے امریکی نائب صدر عوامی سطح پر خود کوروناویکسین لگوائیں گے۔

مائک پینس کو عوامی سطح پر جمعہ کو کورونا وائرس (کووڈ۔19) ویکسین دی جائے گی۔

امریکی نائب صدر کے علاوہ وائٹ ہاؤس کی کورونا وائرس ٹاسک فورس کی رہنما کیرن پینس اور سرجن جنرل جیروم ایڈمس کو بھی وائٹ ہاؤس میں ویکسین دی جائے گی۔

امریکی سیکریٹری خارجہ بھی کرونا سے متاثر

حالیہ دنوں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مائک پینس کا کہنا تھا کہ میں خود ہی ویکسین لینے کا منتظر ہوں اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے یہ کام کروں گا، وبا سے متعلق خطرات موجود ہیں۔

قبل ازیں امریکا میں قائم مقام سکریٹری برائے دفاع کرس ملر نے رواں ہفتے کے اوائل میں فائزر اور بائیو ٹیک ویکسین کو استعمال کیا تھا۔ ممکنہ طور پر امریکی نائب صدر بھی مذکورہ ویکسین ہی لگوائیں گے۔

Comments

- Advertisement -