اشتہار

کرتارپور راہداری کا دورہ، باکسر عامر خان نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکپتن : معروف باکسر عامر خان نے کرتار پور راہداری اور گردوارہ صاحب کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ گردوارہ دربار صاحب بین المذاہب ہم آہنگی کا حقیقی استعارہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کرتارپور راہ داری اور گردوارہ دربار صاحب کا دورہ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کرتار پور کا دورہ، گردوارہ دربار صاحب پر حاضری خوشگوار تجربہ رہا۔

عامر خان نے کرتارپور میں بہترین میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گردوارہ دربار صاحب بین المذاہب ہم آہنگی کاحقیقی استعارہ ہے۔

- Advertisement -

معروف باکسر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام اقلیتوں کو حقیقی مذہبی آزادی دی اور بھارت پاکستان کے برعکس اقلیتوں کے خلاف اقدامات کررہا ہے۔

باکسر عامر خان نے کہا کہ بھارتی حکومت سکھوں کےلیے گیٹ کھولے اور کرتارپور آنے دے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دیکھا بھارت مقبوضہ کشمیر میں کیا کررہا ہے، سب جانتے ہیں، بھارت نے کس طرح بابری مسجد کو شہید کیا، سب کو پتہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں