جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے پاکستانی قیادت کی جانب سے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دو طرفہ گہرے برادرانہ تعلقات ہیں ، پاکستان متحدہ عرب امارات کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔

- Advertisement -

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لاکھوں پاکستانی یو اے ای کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، آئندہ سال دبئی میں منعقد ہونیوالی نمائش دہائیوں پر محیط دوستی کا مظہر ہو گا۔

ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سے ملاقات کی ، دبئی میں ہوئی ملاقات میں مختلف شعبہ جات میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

اماراتی سفیر نے متحدہ عرب امارات آمد پر وزیر خارجہ کوخوش آمدیدکہا، اس موقع پرشاہ محمودقریشی نے کہا کہ یو اے ای نے ہمیشہ پاکستانی بھائیوں سےخصوصی محبت کا اظہار کیا ، اسپتالوں کے قیام اور دیگر ترقیاتی کاموں پر یو اے ای کے شکرگزار ہیں اور یقین ہے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

پاکستان ميں تعینات اماراتی سفیرحماد عبید ابراہیم نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے باہمی تعلقات کووسعت دینےپرتعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں