منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

شو آف ہینڈ سے ن لیگ کو کیا فائدہ ہوگا؟ شبلی فراز نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ شوآف ہینڈکےذریعےسینیٹ الیکشن ہوتے ہیں تو ن لیگ کے3 سینیٹر واپس آسکتے ہیں اگر شوآف ہینڈ کے ذریعے الیکشن نہیں ہوتے تو شاید ن لیگ کو ایک نشست بھی نہ ملے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘آف دی ریکارڈ’ میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ کوئی بھی کام ہو آئین اور قانون کےمطابق کریں گے، سینیٹ الیکشن پہلےکرانےکی ابھی تجویزآئی ہےجس پر بحث جاری ہے آئین بھی کہتا ہے معیاد ختم ہونےسے30دن پہلےالیکشن کراسکتےہیں آئین کی شق224(3) ہےجس پر عملدرآمد کرا سکتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیاحکومت جنرل الیکشن کاوقت سےپہلےاعلان نہیں کرسکتی، سینیٹ الیکشن ایک ماہ پہلےہوجاتےہیں تو اس فرق کیا پڑ جائے گا، اپوزیشن کوشوآف ہینڈسےکیاپریشانی ہےہم توشفافیت چاہتےہیں شوآف ہینڈکےذریعےسینیٹ الیکشن ہوتے ہیں تو ن لیگ کے3 سینیٹر واپس آسکتے ہیں اگر شوآف ہینڈکےذریعےالیکشن نہیں ہوتےتو شاید ن لیگ کو ایک نشست بھی نہ ملے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ لاہور جلسےکے بعد انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ ان کے ساتھ ہوا کیا ہے، مریم نوازبھی کہتےہیں شوآف ہینڈٹھیک ہےلیکن میں اس کےخلاف ہوں اگرمگرکی باتیں کررہی ہیں،صاف چھپتےبھی نہیں سامنےآتےبھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہورجلسہ فلاپ نہیں ہوابلکہ پی ڈی ایم کابیانیہ فلاپ ہوگیاہے پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے اپوزیشن کاایک ہی مقصدہےسینیٹ الیکشن نہ ہوں، اپوزیشن اب علی الاعلان کہتی ہےسینیٹ الیکشن نہیں ہونےدیں گے سینیٹ الیکشن ہوں گےتواپوزیشن کابالکل صفایا ہو جائےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں