اشتہار

بیوی کو کیوں ڈانٹا؟ بیٹے نے باپ پرگولیاں برسادیں

اشتہار

حیرت انگیز

شیخوپورہ: پنجاب کےشہر شیخوپورہ میں بیٹے نے بیوی وک ڈانٹے پر والد پر گولیاں برسادیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں سفاک بیٹے نے بیوی کو ڈانٹنے پر والد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا، 70 سالہ والد سعید کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق سسر سعید نے بہو کو کھانا گرم کرکے نہ دینے پر ڈانٹ دیا تھا۔

- Advertisement -

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 70 سالہ شخص کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے ، بزرگ شہری کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں