جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

سندھ کے کس حلقے میں ضمنی انتخاب ہونے جارہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 52 میں ضمنی انتخاب کے لئے تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے انعقاد کی سرگرمیاں شروع کر تے ہوئے اٹھارہ جنوری کو عمر کوٹ پی ایس باون میں انتخابات کا اعلان کیا ہے، یہ نشست پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی مردان شاہ کے انتقال پر خالی ہوئی تھی جس کے بعد کرونا وائرس کے سبب الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا انعقاد ملتوی کر رکھا تھا۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے رواں سال پندرہ اپریل کو اس حلقے میں الیکشن کرانا تھا، مگر کرونا وبا کے باعث یہ ممکن نہ ہوسکا تھا۔

MPA Ali Mardan Shah passes away, laid to rest at his ancestral village |  Sindh Courier

حلقے میں اصل مقابلہ پیپلزپارٹی کے سید امیر علی شاہ جو کہ سید علی مردان شاہ کے فرزند ہے اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما اور سندھ کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کےدرمیان ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال انیس جنوری کو پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سابق صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی ضلع عمرکوٹ کے صدر سید علی مردان شاہ اتوار کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

اہم ترین

مزید خبریں