ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سندھ حکومت کے مدارس بند کرنے کے احکامات پر علماء کرام ناراض

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ میں مدارس کو بند کرنے کے معاملے پر علما کرام ناراض ہوگئے، جس کے بعد سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن پرعملدرآمد مشترکہ رضامندی کے تحت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں مدارس کو بندکرنے کے معاملے پر وزیر تعلیم سندھ سعیدغنی کی سربراہی میں علما سے مذاکرات ہوں ۔

سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن پرعملدرآمدمشترکہ رضامندی کےتحت کرنےکافیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہتےہیں معاملہ خوش اسلوبی سےحل ہو۔

گذشتہ روز سندھ حکومت نے کوروناکیسز میں اضافے کے پیش نظر مدارس میں تعلیمی سلسلہ بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئےصوبے کے تمام مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

نوٹیفکیشن میں سیکرٹری محکمہ اوقاف، تمام کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو عمل درآمد کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اقدام سندھ وبائی امراض ایکٹ 2014 کے تحت کیاگیا ہے، اس سے قبل اسکولوں کو بھی بند کیا جاچکا ہے۔

اس سے قبل 16 دسمبر کو کرونا کی دوسری لہر میں بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے مدارس کو بند کرنے کے حوالے سے محکمہ اوقاف کو ہدایت کی تھی۔

محکمہ اوقاف نے اسلام آباد کے تمام مدارس کو ہدایت جاری کی جس میں کہا گیا تھا کہ تعلیمی اداروں کی طرح مدارس میں بھی تدریسی عمل روک کر تعلیمی سرگرمیاں تاحکم ثانی بند کردی جائیں۔

محکمہ اوقات نے ہدایت نامہ بذریعہ خطوط وفاقی دارالحکومت میں قائم تمام مدارس کو ارسال کیا اور منتظمین سے عمل درآمد کرنے کی اپیل بھی کی۔

دوسری جانب وفاق المدارس کے سیکریٹری جنرل قاری حنیف جالندھری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’مدارس محکمہ اوقاف کے ماتحت نہیں ہیں، ہم اپنا کام کرتے رہیں گے‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں