کراچی : سندھ حکومت نے کورونا ویکسین کے سلسلے میں لائحہ عمل تیار کرلیا، پہلےمرحلے میں طبی عملے کی ویکسین کے عمل کو مکمل کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نےکوروناویکسین کے سلسلے میں انتظامی لائحہ عمل تیار کرلیا، تمام اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرون فوکل پرسن ہوں گے۔
اےڈی سی ون ہرضلع میں ہیلتھ افسران کے ساتھ ویکسین انتظامات کو یقینی بنائیں گے اور تمام اسپتالوں میں ویکسین کے لیےعلیحدہ جگہ اور طبی سہولت مختص کی جائے گی۔
- Advertisement -
پہلےمرحلے میں طبی عملے کی ویکسین کے عمل کو مکمل کیا جائے گا اور دوسرےمرحلےمیں60سال تک کی عمر کے افراد کو کورونا ویکسین دی جائے گی۔
مختلف امراض میں مبتلاافرادکی ویکسین کو تیسرے مرحلے میں مکمل کیا جائے گا جبکہ چوتھے اور آخری مرحلےمیں عام افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔