ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ڈاکٹرز کے اسپتال سے باہر پرائیوٹ پریکٹس کرنے پر مکمل پابندی لگانے کی تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی آئی سی کے ڈاکٹرز کے اسپتال سے باہر پرائیوٹ پریکٹس کرنے پر مکمل پابندی لگانے کی تجویز دی گئی اور کہا گیا جو ڈاکٹرز اسپتال کے باہر کوئی پروسیجر کریں گے، ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر وزیر اعلی پنجاب حنیف پتافی نے پی آئی سی کا اچانک دورہ کیا اور دورے کے دوران اسپتال کے متعدد مسائل کا پول کھول دیا۔

پی آئی سی کی اچانک دورے کی رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کر دی گئی، جس میں پی آئی سی کے ڈاکٹرز کو اسپتال سے باہر پرائیوٹ پریکٹس کرنے پر مکمل پابندی لگانے کی تجویز دی گئی اور کہا گیا جو ڈاکٹرز اسپتال کے باہر کوئی پروسیجر کریں انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی وارڈ میں استقبالیہ پر عملہ کم ہونے کے باعث مریضوں کو طویل انتظار کا سامنا ہے، اسپتال کو تیرہ پروفیسرز، اسوسی ایٹ پروفیسرز اور رجسٹرارز کی کمی کا سامنا ہے، رپورٹ

اسپتال کی ایک سی ٹئ سکین مشین خراب اور زائد المعیاد ہو چکی ہے جبکہ اسپتال کو ایک اور سی ٹی سکین مشین کی ضرورت ہے۔

چیف ایگزیکٹو پی آئی سی نے کہا متعدد ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ باہر پریکٹس کرنے پر پابندی نہیں ہے، ڈاکٹرز کو ہدایات کی جا رہی ہیں کہ کہ کوئی ڈاکٹر اسپتال سے باہر پروسیجر نہ کرے۔

ڈاکٹر ثاقب شفیع کا کہنا تھا کہ سی ٹی سکین مشین ایک بہت پرانی ہو چکی ہے، اس مشین کو بدلنے کے لیئے کمپنی سے بات چیت چل رہی ہے، ایمرجنسی میں لمبی لائن مریضوں کے لواحقین کی ہوتی ہے، جگہ جگہ لکھ کر بھی لگا چکے ہیں کہ ایک مریض کے ساتھ ایک ہی اٹینڈنٹ آئے۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں