جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

اقوام متحدہ کی گاڑی پر بھارتی فائرنگ ، پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی فوج کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کے واقعے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی فورسز کی جانب سے اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا اور شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی فوج نے سیزفائرکی خلاف ورزی کرتےہوئے یواین کی گاڑی پرفائرنگ کی ، بھارت کی طرف سے اقوام متحدہ مبصرین پر جان بوجھ کر حملہ قابل مذمت ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مبصرین آزاد کشمیر کے گاؤں میں بھارتی فوج کی فائرنگ کےمتاثرین سےملنے جا رہے تھے۔

گذشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔ بھارتی فورسز نے جان بوجھ کراقوام متحدہ کے امن مشن ملٹری آبزرور کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق یو این مبصرین چری کوٹ کے پولاس گاؤں میں بھارتی اشتعال انگیزیوں کے متاثرین سے ملنے جارہے تھے کہ راستے میں بھارتی فوج نے ان کی گاڑیوں کو نشانہ بنا ڈالا، خوش قسمتی سے دونوں یو این مبصر محفوظ رہے جنہیں پاک فو ج نے ریسکیو کرکے بحفاظت راولاکوٹ پہنچا دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں