اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ ن لیگ کے دانشوروں نے ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونےکے قریب پہنچا دیا تھا، کچھ لوگ ملک کو اداروں سے جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔
یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، انہوں نے کہا کہ ریکارڈ مالی خسارے، خالی زرمبادلہ، مہنگی بجلی اور گیس کا بحران ان ہی ن لیگی دانشوروں کے کارنامے تھے۔
حماد اظہر نے کہا کہ ایسے لوگوں کی پالیسیوں کے سبب ملکی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب تھی، ایف اے ٹی کی ایف گرے لسٹ بھی ان کے چند کارناموں میں شامل ہے۔
نون لیگ کے "دانشوروں" نے معیشت کو دیوالیہ کہ قریب پہنچا دیا تھا۔ ریکارڈ خسارے،خالی زرمبادلہ، مہنگے بجلی/گیس کے سودے، فاٹف گرے لسٹ اِن کے چند کارنامے تھے۔
آج عالمی ادارے ہماری معیشت کو اپ گریڈ کر چکے ہیں، دنیا کی معیشت کورونا کے باعث سکڑ رہی ہے لیکن پاکستان میں مثبتت گروتھ ہے 1/2— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) December 19, 2020
انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکومت کے اقدامات کے باعث آج عالمی ادارے ہماری معیشت کو اپ گریڈ کرچکے ہیں، دنیا کی معیشت کورونا کی وبا کے باعث سکڑرہی ہے، اس کے باوجود پاکستان میں معیشت کی مثبت گروتھ ہے۔
عالمی ادارہ صحت اور وڑلڈ اکنامک فورم پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں اور خارجی معاملات میں بھی پاکستان کا مقام پہلے سے نمایاں بہتر ہے۔
کچھ لوگ ملک کو واپس اداروں سے جنگ اور کرپشن کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔ انھیں حسبِ روایت مایوسی ہو گی۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) December 19, 2020
وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت اور وڑلڈ اکنامک فورم پاکستانی اقدامات کی تعریف کررہے ہیں، خارجی معاملات میں پاکستان کا مقام پہلے سے نمایاں اور بہترہوا ہے۔
حماداظہر نے مزید کہا کہ کچھ لوگ ملک کو واپس اداروں سے جنگ اور کرپشن کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں، انہیں حسب روایت اپنے ارادوں میں مایوسی ہوگی۔