اشتہار

نعمان اعجاز کو کس کی یاد ستا رہی ہے؟ مداحوں کے بھی دل بھر آئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار نعمان اعجاز کو اپنی والدہ کی یاد ستانے لگی۔

سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ پر نعمان اعجاز نے اپنی والدہ کی یاد میں ایک جذباتی پیغام جاری کیا جس کو پڑھ کر مداحوں کے دل بھر آئے۔

اداکار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک کھلونا نما رکشے کی تصویر شیئر کی جس میں نعمان اعجاز کی آنکھیں نظر آرہی ہیں۔

- Advertisement -

نعمان اعجان نے اس تصویر کے ساتھ لکھا ’ماں کی دعا، جنت کی ہوا’۔ اداکار نے ’مس یو امی‘ بھی لکھا جس کا مطلب انہیں اپنی والدہ کی یاد آرہی ہے یا وہ والدہ کی کمی محسوس کررہے ہیں۔

ویسے انسان جب غمزدہ یا خوش ہو تو اپنے والدین کو یاد کرتا ہے اور بالخصوص اُس موقع پر والدہ یا والد کی کمی محسوس کرتا ہے جب اُس کو کوئی کامیابی ملے یا پھر کسی بات پر دل ٹوٹ جائے۔

نعمان اعجاز کی اس پوسٹ کو مداح دیکھ کر جذباتی ہوئے اور انہوں نے والدہ کی اہمیت کے بارے میں تبصرے کیے جبکہ کچھ نے اداکار کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

نعمان اعجاز کی اس جذباتی پوسٹ پر اُن کے مداحوں کی بڑی تعداد نے اداکار کی والدہ کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں