ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

بہن کو بچانے کیلئے بھائی نے اپنی جان خطرے میں ڈال دی، حیرت انگیز ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

برازیل میں ایک پندرہ سالہ لڑکے نے جان خطرے میں ڈال کراپنی چھوٹی بہن کو تیز رفتار گاڑی کے سامنے سے ہٹا لیا، ویڈیو دیکھ کر دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

فلموں میں ایسے مناظر تو ہم اکثر دیکھتے ہی رہتے ہیں جس میں اسٹنٹ مین سڑکوں پر کیمروں کے سامنے اپنی صلاحیتیوں کے جوہر دکھاتے ہیں۔

برازیل میں ایک ایسا ہی واقعہ حقیقت میں پیش آیا جس کی ڈرامائی سی سی ٹی وی فوٹیج   دیکھ کر ناظرین کی آنکھیں اور منہ حیرت سے کھلے رہ گئے اور وہ داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے علاقے رونڈونو سے تعلق رکھنے والے 15 سالہ لڑکے کی تین سالہ بہن اپنے فلیٹ سے اتر کر دوڑتے ہوئے سڑک پار کرکے ایک دکان پر چلی گئی۔

اس کے پیچھے اس کا بھائی اور ایک خاتون بھی سڑک پر آئے لیکن وہ ٹریفک کے باعث سڑک پار نہ کرسکے اسی دوران وہ بچی واپس آنے کیلئے جیسے ہی سڑک کے قریب پہنچی تو اس کے بھائی نے ایک تیز رفتار گاڑی کو آتے ہوئے دیکھا۔

یہ منظر دیکھ کر اس نوعمر لڑکے نے بجلی کی تیزی سے سڑک پار کرتے ہوئے گاڑی کے سامنے آنے والی اپنی بہن کو اٹھا کر اسے بچا لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں