تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کرونا کا پھیلاؤ: سعودی عرب میں پہلی مرتبہ آن لائن امتحان کا انعقاد

ریاض : سعودی عرب میں کرونا وبا کے پھیلاؤ کے بعد طلبا و طالبات پہلی مرتبہ آن لائن امتحان دیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں بھی کرونا وائرس پھیلنے کے بعد طلبا و طالبات کی آن لائن تدریس شروع کردی گئی تھی تاکہ بچوں کو وبا سے محفوظ رکھا جاسکے۔

اب پہلی بار سعودی عرب میں طالب علم فرسٹ ٹرم کے امتحانات آن لائن دیں گے، جس کے لیے وزارت تعلیم کی جانب سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلیں گئی ہیں۔

وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ مختلف کلاسوں کے حساب سے طلبا و طالبات کےلیے طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔

وزارت تعلیم نے آن لائن امتحانات کےلیے ’مدرستی ‘ کے علاوہ ’الفورمز‘ اور خصوصی پروگرام ’التمیز‘ کا انتخاب کیا ہے جو مائیکرو سافٹ کا معروف پروگرام ہے جسے وزارت تعلیم نے بھی منظور کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -