اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کو بین الاقوامی میگزین ’ہیلو‘ نے بہترین انفلونسر قرار دے دیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری کی معروف بین الاقوامی میگزین ’ہیلو‘میں پذیرائی ہوئی، میگزین کی جانب سے انہیں نمبرون اینفلو اینسرقرار دیا گیا ہے۔
میگزین کی رپورٹ کے مطابق زلفی بخاری کو یہ اعزاز کرونا وبا کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی خدمات کے باعث دیا گیا، انہوں نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات دور کرنے اور وطن واپسی کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔
رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کےمسائل کےحل کیلئےکوششوں کوبھی مدنظررکھا گیا جبکہ دیارِ غیر میں پاکستانیوں کی ملازمتوں کی بحالی کے لیے بھی زلفی بخاری نے اہم کردار ادا کیا۔
میگزین کی جانب سے شائع کی جانے والی رپورٹ میں دیگر پاکستانی اور مختلف ممالک کی شخصیات موجود ہیں۔
Thank you @HELLO_Pak for the recognition, feels great to be honoured for efforts for 🇵🇰.@ZahraaSaifullah https://t.co/W0ZO7lowyM
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) December 20, 2020
دوسری جانب وزیراعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے ہیلو میگزین کی جانب سے دیے جانے والے اعزاز پر شکریہ ادا کیا۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’خدمات کا اعتراف کرنے کا شکریہ، پاکستان کے لیے کام کرنے پر اعزاز ملنا میرے لیے فخر کی بات ہے‘۔