تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

ایوب میڈیکل کمپلیکس کا وینٹی لیٹر خراب، کورونا مریضہ انتقال کرگئیں

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں وینٹی لیٹر خراب ہونے کے باعث کورونا کی مریضہ انتقال کرگئیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کورونا میں مبتلا خاتون تین روز سے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھیں، وینٹی لیٹر خراب ہونے کے سبب وہ زندگی کی بازی ہار گئیں۔

خاتون کے لواحقین نے ایوب میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا، اسپتال انتظامیہ نے کورونا وارڈ میں پولیس کی نفری تعینات کردی۔

انتظامیہ ایوب میڈیکل کمپلیکس کا کہنا ہے کہ مریضہ کے انتقال پرتحقیقاتی کمیٹی بنادی گئی ہے ، تحقیقات مکمل ہونے پر حقائق منظرعام پر لائے جائیں گے۔

ایوب میڈیکل کمپلیکس میں 9 مریض انجیکشن لگتے ہی بینائی سے محروم

واضح رہے کہ چند ماہ قبل ایوب میڈیکل کمپلیکس میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے 9 مریض بینائی سے محروم ہوگئے تھے۔

ایوب میڈیکل کمپلیکس کے شعبہ چشم میں 9 مریض کو انجیکشن لگایا گیا تھاجس کے بعد ان کی بینائی غائب ہوگئی تھی، ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے سابق فٹبالر افسر حسین بھی بینائی سے محروم ہونے والوں میں شامل ہیں۔

اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر احسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریضوں کو لگنے والا انجیکشن اویسٹین کو ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے رپورٹ آنے کے بعد حقائق منظر عام پر آئیں گے۔

Comments

- Advertisement -