پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

ن لیگی سینیٹر کلثوم پروین بھی کرونا سے انتقال کرگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ نواز کی سینیٹر محترمہ کلثوم پروین بھی کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایوان بالا میں مسلم لیگ نواز کی نمائندگی کرنے والی سینیٹر کلثوم پروین گزشتہ گئی ہفتے سے کرونا وائرس کا شکار تھیں۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے بھی سینیٹر کلثوم پروین کے انتقال کی تصدیق کردی گئی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ محترمہ کلثوم پروین گزشتہ کئی ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج زندگی و موت کی جنگ لڑرہی تھی۔

ن لیگی سینیٹر کے کرونا کے باعث انتقال کرجانے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اظہار افسوس کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شوکت چیمہ کرونا وائرس سے انتقال کرگئے

خیال رہے کہ کچھ ماہ قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی شوکت چیمہ کروناوائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں، شوکت چیمہ گوجرانوالہ سےن لیگ کی ٹکٹ پر ایم پی اے بنے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں