جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

‘مولانا شیرانی کے بیان نے پی ڈی ایم کا پول کھول دیا’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بناوٹ کے اصولوں حقائق چھپ نہیں سکتے، پی ڈی ایم لیڈر نے قوم کو مولانا ڈیزل کا اصل چہرہ دکھا دیا۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے کہا کہ مولانا شیرانی نے پاکستان ڈیموکریٹ موؤمنٹ کا پول کھول دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم لیڈر نے قوم کو مولانا ڈیزل کا اصل چہرہ دکھا دیا، لو آپ اپنے دام میں صیاد آگیا، ، پی ڈی ایم ذاتی مفادات کی جنگ لڑرہی ہے۔

- Advertisement -

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جو اپنے ذاتی مفادات کےلیے گڈے اور گڈی کو استعمال کررہا ہے، اپنی بھاری قیمت وصول کرنے کےلیے عمران خ ان کے خلاف سازش کررہا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کی کشمیر، فلسطین اور فرقہ واریت کی پالیسی پر قوم متفق ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں