ملتان : شاہ محمود قریشی نے یو این مبصرین کی گاڑی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن قائم رکھنے والوں کو فائرنگ کا نشانہ بنانا سفارتی آداب کے خلاف ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے مبصرین کی گاڑی پر حملے کو انتہائی تشویسناک قرار دیتتے ہوئے کہا کہ مبصرین کی موجودگی کا مقصد امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مبصرین سیز فائر معاہدوں کی خلاف ورزی سے ہیڈ کوارٹرز کو باخبر رکھتے ہیں، اسی لیے امن قائم رکھنے والوں کو فائرنگ کا نشانہ بنان سفارتی آداب کے خلاف ہے، فائرنگ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، فوری تحقیقات ہونی چاہییں۔
شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کو باور کراتا رہا ہے کہ بھارت سیز فائر کی خلاف ورزی کررہا ہے، بھارت سیز فائر کی خلاف ورزی کرکے معصوم شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال رہا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے اقدام سے خطے کے امن و امان کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، پاکستان چاہتا ہے کہ خطے میں امن و امان برقرار رہے۔