اشتہار

سونے کی اونچی اُڑان، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روزسونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، انٹر بینک میں ڈالر بھی 62 پیسے مہنگا ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 138 روپے اضافے سے 96 ہزار 536 روپے ہوگئی۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں سونا 1880 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا، عالمی مارکیٹ میں آج سونا 1907 ڈالر فی اونس تک بھی ٹریڈ ہوا۔

ڈالر مزید مہنگا

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر 62 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 160.09 سے بڑھ کر 160.71 روپے پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں: ملک میں سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، ہفتے کے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا، سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 450 روپے ہوگئی تھی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 81 روپے اضافے سے 96 ہزار 398 روپے رہی تھی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں