جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

جیک کیلس بھی کوچ بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقا کے لیجنڈ جیک کیلس کو انگلینڈ کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کر دیا گیا۔

مایہ ناز آل راؤنڈر جیک کیلس بھی انگلینڈ کی کوچنگ ٹیم کا حصہ بن گئے، انہیں دورہ سری لنکا کے لیے بیٹنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

کیلس ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے تیسرے پلیئر ہیں جب کہ انہوں نے 292 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔

- Advertisement -

آل راؤنڈر جنوبی افریقی ٹیم کے لیے خدمات انجام دے چکے ہیں لیکن وہ پروٹیز کے دورہ انگلینڈ کا حصہ نہیں تھے۔

انگلینڈ نے آئندہ ماہ 14 جنوری سے سری لنکا کا دورہ کرکے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے اور اگلے ہی ماہ فروری میں دورہ بھارت متوقع ہے تاہم اس کا حتمی شیڈول ابھی جاری نہیں ہوا۔

جیک کیلس ایشیائی پچز پر کھیلنے کا خاصہ تجربہ رکھتے ہیں اور ان کا ایشیائی ٹیموں کے خلاف ریکارڈ بھی اچھا ہے اسی وجہ سے اسے انہیں انگلینڈ کا بیٹنگ کنسلٹنٹ بنایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں