جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی طبیعت ناساز تھی جس پر گزشتہ شب کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کیے گئے تھے۔

وزیراعلیٰ کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی ہے جس میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے اور مکمل صحت یاب ہونے تک وہ آئیسولیشن میں ہی رہیں گے۔

- Advertisement -

سی ایم ہاؤس ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کو دو روز سے بخار اور کھانسی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے تمام مصروفیات ترک کرنے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے ملاقاتیں اور تقریبات میں شرکت منسوخ کرتے ہوئے ضروری امور آئیسولیشن سے انجام دیے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طبیعت ناساز ہے جس کی وجہ سے وہ تقریبات میں شرکت اور ملاقاتیں نہیں کررہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں