جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

چین کی سرحد کے قریب ٹریفک حادثے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: چین کی سرحد کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 بھارتی فوجیوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی سرحد کے قریب نتھولا کے مقام پر بھارتی فوج کی جیپ موڑ پر برف باری کے سبب کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین بھارتی فوجیوں سمیت 4 افراد ہلاک اور اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے اہلکار کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کولکتہ منتقل کردیا گیا جبکہ ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کے کرنل کا بیٹا بھی شامل ہےجس کی عمر 13 سال بتائی گئی ہے۔

بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی

علاوہ ازیں ریاست اترپردیش میں ایک اور بھارتی فوجی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، اہلکار کی شناخت راجیو کے نام سے ہوئی جو مغربی بنگال میں تعینات تھا اور چھٹیوں پر گاؤں واپس آیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ 10 دنوں میں دو بھارتی فوجی خودکشی کرچکے ہیں جبکہ 13 سال کے دوران 485 اہلکار ذہنی دباؤ کے باعث اپنی زندگی کا خاتمہ کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں