جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پروازوں کی منسوخی، ری فنڈ اور بکنگ سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کی جانب سے سفری پابندی عائد کیے جانے کے بعد پروازوں کی منسوخی پر ‘السعودیہ ایئر’ نے بغیر کسی کٹوتی کے ریفنڈ اور بکنگ تبدیل کرانے کی سہولت پیش کر دی۔

سعودی عرب کی قومی ایئرلائن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ مسافر جنہوں نے ٹکٹ حاصل کررکھے تھے اور مذکورہ پابندی کی وجہ سے سفر نہیں کر سکے وہ بغیر کسی اضافی چارجز کے اپنے ٹکٹ ریفنڈ یا بکنگ تبدیل کروا سکتے ہیں۔

ایئرلائن نے واضح کیا ہے کہ سفر پر عائد پابندی کی وجہ ٹکٹوں کی منسوخی پر اضافی رقم وصول نہیں کی جائے گی۔
بیان میں یقین دہائی کرائی گئی ہے کہ جیسے کی سفری پابندی اٹھائی جائیں گی تو پروازیں شیڈول کر کے بکنگ کھول دی جائے گی۔

سعودی عرب نے تمام بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کردی

- Advertisement -

سعودی حکومت نے ایک ہفتے کیلئے انٹرنیشنل پروازوں پر پھر پابندی عائد کی ہے۔ بین لااقوامی پروازوں کی معطلی کا فیصلہ برطانیہ اور یورپ میں کرونا وائرس کی نئی قسم پھیلنے کے باعث کیا گیا۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ مہلک وبا کرونا وائرس کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا اور ساتھ ساتھ حکومت نے زمین یاور سمندری راستے بھی عارضی طور پر بند کردئیے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی نئی قسم برطانیہ اور یورپی ممالک میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس سے متعلق حتمی معلومات بھی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں