منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

بیگم کلثوم سیف اللہ خان ٹینس ٹورنامنٹ میں دلچسپ مقابلے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی چھٹی بیگم کلثوم سیف اللہ خان ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے روز کانٹے کے مقابلے دیکھنے کو ملے ہیں۔

مینز سنگلز ، بوائز کے انڈر18 اور 14کے کلُ تیس مقابلے ہوئے جس میں ٹاپ کھلاڑیوں نے اگلے راؤنڈ میں باآسانی جگہ بنالی۔

مینز سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں کئی میچز کے فیصلے ہوگئے، ہیرا عاشق نے فیضان فیاض کو چھ صفر اور چھ دو سے زیر کیا،مزل مرتضی نے عمران بھٹی کیخلاف سخت مقابلے کے بعد چھ دو اور سات چھ سے کامیابی حاصل کی۔ سینئر ٹینس کھلاڑی رشید ملک کو مدثر مرتضی نے چھ چار اور چھ چار سے شکست دی ہے۔

- Advertisement -

بوائز انڈر18 کے پہلے راونڈ میں حزیمہ عبدالرحمان نے باآسانی محمد حمزہ عاصم کو چھ دو او ر چھ چار سے شکست دی۔ مہاتیر محمد نے حزیفہ خان کو چھ ایک اور چھ تین سے قابو کیاجبکہ نعلین عباس نے حذیمہ عبدالرحمان کو چھ ایک اور چھ ایک سے زیر کیا ہے۔

بوائز انڈر 14 کے پہلے راؤنڈ میں بھی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔ حمزہ حسین نے مستنصر علی کو چار صفر اور چار دو سے قابو کیا، حسنین علی رضوان نے یکطرفہ مقابلے کے بعد معاویہ بٹ کو ہرایا.

جمال خان اور حمزہ رومان واک اوور ملنے کہ وجہ سے دوسرے راونڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ کوویڈ19 کی وجہ سے تمام میچز کا انعقاد ایس او پی کے تحت کیا جارہا ہے۔

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں