جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

کیا علم کی روشنی پھیلانے والے استاد پر طالبہ کا الزام سچا تھا یا جھوٹا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : معاشرے کے سلگتے موضوع پر بنائی جانے والی اے آر وائی ڈیجیٹل کی نئی ڈرامہ سیریل "ڈنک” آج بروز بدھ سے نشر کی جائے گی۔

اس ڈرامے کی کہانی ایک ایسے پروفیسر کے گرد گھومتی ہے جس پر اسی کی ایک شاگرد طالبہ نے گھناؤنا الزام عائد کردیا، اس الزام کو جھوٹا ثابت کرنے کے لئے استاد کو کن مسائل اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا یہی اس ڈارمے اصل داستان ہے۔

- Advertisement -

اس ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار نعمان اعجاز، بلال عباس، ثناءجاوید، لیلیٰ واسطی اور فہد شیخ جیسے دیگر بڑے نام اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

کیا علم کی روشنی پھیلانے والے اس استاد پر طالبہ کا الزام سچا تھا یا جھوٹا؟ ایک شخص کی پوری زندگی داؤ پرلگ گئی، کلنک کے اس ٹیکے نے اسے اپنے گھر اور سماج میں رسوا کردیا، اس کا انجام کیا ہوگا؟۔

کیا واقعی پروفیسر ہمایوں نے جرم کیا تھا؟ پروفیسر کیا اپنے اوپر لگنے والے الزام کا مقابلہ کر پائیں گے یا زمانے کے آگے ہار مان جائیں گے، الزام جھوٹا نکلا تو کیا ہوگا اور اگر سچا ثابت ہوگیا تو اس کی زندگی کیا رخ لے گی۔

معاشرے کے اس سلگتے موضوع پر ڈرامہ سیریل ہر بدھ کی رات8بجے اےآروائی ڈیجیٹل پر پیش کی جائے گی جس کی پہلی قسط آج بروز بدھ آن ایئر ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں