ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

بھارت کورونا سے متاثرہ دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں کورونا سے صورتحال سنگین ہو گئی، بھارت وبا سے متاثرہ ممالک میں بھارت دوسرے نمبر پر آگیا۔

بھارت میں کورونا کیسز ایک کروڑ سے تجاور کر گئے اور اموات ایک لاکھ 46 ہزار تک جا پہنچیں۔ بڑھتے کیسز کے پیش نظرریاست کرناٹک میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ کرناٹک میں رات 10 سے صبح 6 بجےتک غیر ضروری سفراوراجتماعات پر پابندی ہوگی۔

بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹرا میں بھی رات کا کرفیو نافذ ہے، بھارتی مالیاتی مرکز ممبئی بھی ریاست مہاراشٹرا میں واقع ہے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکا پہلے نمبر پرہے، امریکا میں کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 86 لاکھ سے زائد اور اموات 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں