اشتہار

کیویز سے ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کا بھرپور ٹریننگ سیشن

اشتہار

حیرت انگیز

آکلینڈ: نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم ماؤنٹ منگنوئی میں موجود ہے، جہاں آج ٹیم نے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسکواڈنے چار گھنٹےسے زائد ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، اس دوران کھلاڑیوں  بیٹنگ،باؤلنگ،فیلڈنگ کی بھرپورمشقیں کیں، قومی ٹیسٹ اسکواڈ کل بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گا، دونون ٹیموں کےدرمیان پہلاٹیسٹ میچ چھبیس دسمبر سےکھیلا جائےگا۔

پی سی بی نے کیویز کے خلاف ٹیسٹ میچ کےلیے کپتان محمد رضوان کی قیادت میں پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، کپتان اور ٹیم مینیجمنٹ کی جانب سے اظہر علی کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ عابد علی، شان مسعود اور فواد عالم بھی ٹیم میں شامل ہیں۔بابر اعظم کے باہر ہونے کے باعث عمران بٹ کو متبادل کے طور اور حارث سہیل کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بولرز میں سہیل خان، محمد عباس، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں، ٹیسٹ اسکواڈ میں فہیم اشرف اور یاسر شاہ بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ محمد رضوان ٹیسٹ فارمیٹ میں پاکستان کی قیادت کرنے والے 33 ویں کپتان ہوں گے۔

دوسری جانب ہیڈکوچ مصباح الحق نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا بابر ٹیسٹ کھیلیں گے؟ کوچ نے بتا دیا

اکیس دسمبر کو قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی کے بعد پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوئے تھے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز و کپتان بابراعظم انجری کا شکار ہوئے تھے جس کےباعث انہیں 12 دن تک کم از کم آرام کرنا ہوگا۔

بلے باز امام الحق بھی انجری کا شکار ہونے کے باعث پہلے ٹیسٹ کےلیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا گیا ہےکہ شاداب خان انجرڈ ہونے پر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ ظفر گوہر کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں