اشتہار

اسٹار فٹبالر میسی نے لیجنڈ فٹبالر پیلے کا ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر اور ہسپانوی کلب بارسلونا کی نمائندگی کرنے والے لائنل میسی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپینش لیگ کے میچ میں لائنل میسی نے ریال ویلا ڈولڈ کے خلاف بارسلونا کی جانب سے 644 واں گول کرکے کسی کلب کے لیے سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ برازیل کے عظیم فٹبالر پیلے کے پاس تھا جنہوں نے 1956 سے 1974 تک 19 سیزن میں اپنے کلب سینٹوس کے لیے 643 گول کیے تھے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں:  میسی نے لیجنڈ فٹبالر پیلے کا ریکارڈ برابر کردیا

لائنل میسی نے یہ کارنامہ 16 سال میں انجام دیا وہ 2003 سے بارسلونا کلب کا حصہ ہیں، اسپینش لیگ کے اس میچ میں بارسلونا نے ریال ویلا ڈولڈ کو 3-0 سے شکست دی۔

واضح رہے کہ 20 دسمبر کو اسٹار فٹبالر میسی نے عظیم فٹبالر پیلے کا 643 گول کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔

میسی نے ہسپانوی لیگ لالیگا کے میچ میں ویلینشیا کیخلاف شاندار ہیڈر کے ذریعے گیند کو جال میں ڈال کر ناصرف میچ برابر کیا بلکہ پیلے کا 643 گولز کا ریکارڈ بھی برابر کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں