اشتہار

کپتان کی سنگین غلطی، مسافر سر پکڑ‌ کر بیٹھ گئے، اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

کھٹمنڈو: نیپال کی ایئرلائن نے سنگین غلطی کرتے ہوئے پرواز دوسرے شہر میں اتار دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپالی ایئرلائن کے جہاز میں 66 مسافر سوار تھے، کپتان نے 18 دسمبر کو فلائٹ جناک پور کے بجائے پوکھارا شہر میں اتاردی۔

مسافر بے فکر ہوکر جہاز سے باہر آئے تو نیا شہر دیکھ کر حیران رہ گئے انہوں نے جب معلومات کی تو پتہ چلا کہ فلائٹ پوکھارا شہر میں اتری ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق مقامی ایئرلائن ’بدھا ایئر‘ کی پرواز 18 دسمبر کو کھٹمنڈو کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے شمالی مغربی شہر پوکھارا کے لیے روانہ ہوئی تھی مگر کپتان نے اسے جنوب کی طرف موڑ دیا۔ ان دونوں شہروں کے درمیان تقریباً 400 کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔

ایئرلائن کے سی ای او نے بتایا کہ ’کپتان سے رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے اپنی نوعیت کا یہ منفرد واقع پیش آیا جو ہمارے لیے شرمندگی کا باعث بنا ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ تمام مسافروں کو دوسری پرواز کے ذریعے اُن کی منزل پر پہنچایا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق پوکھارا سے جناک پور جانے والی پرواز کو خصوصی اجازت درکار ہوتی ہے، کپتان سے دوران پرواز اجازت حاصل کر کے جہاز کو ایئرپورٹ پر اتارا۔

مسافروں نے وقت کے ضیاع پر کپتان اور ائیرلائن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ خاتون مسافر کا کہنا تھا کہ ’ایئرلائن نے فلائٹ آپریشن مینوئل کردیا ہے، اس لیے اُن کا جہاز اپنی مرضی سے کہیں بھی جاسکتا ہے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں