کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے مصباح الحق کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مصباح الحق کی کوچنگ میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ انتظامیہ نے مصباح الحق کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مصباح کے معاہدے میں توسیع نہیں کی جارہی تاہم ان کے لیے نیک خواہشات ہیں اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے دعاگو ہیں۔‘
#ISLU will not be renewing @captainmisbahpk’s already expired head coach contract given his commitments with the National team. We thank him for his great contribution to ISLU. We wish him the very best of luck with the 🇵🇰 National Team.
PR: https://t.co/Ql6N1ex8zt#UnitedWeWin pic.twitter.com/n4eOEDqZjY
— Islamabad United (@IsbUnited) December 24, 2020
ٹیم مالک علی نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ ایونٹ میں مصباح کی کمی محسوس ہوگی لیکن ہم پی سی بی کے نئے قواعد و قانون کا احترام کرتے ہیں۔
مصباح الحق نے بھی ٹویٹ کے ذریعے اسلام آباد یونائیٹڈ کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے پی ایس ایل 6 میں ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
Thank you @isbunited for 4 wonderful seasons. Best of luck for PSL 6. An amazing franchise, thank you to the owners, management and players. #UnitedWeWin
— Misbah Ul Haq (@captainmisbahpk) December 24, 2020
واضح رہے کہ مصباح الحق پی ایس ایل ون سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ منسلک رہے، چیف سلیکٹر کے بعد یہ دوسرا عہدہ ہے جس سے مصباح فارغ ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ مصباح الحق نے 2016 سے 2018 تک اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کی، ان کی قیادت میں یونائیٹڈ نے دو مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔