جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

تعلیمی ادارے کھولے جائیں یا نہیں؟ اجلاس طلب

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزارت تعلیم نے 11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے یا بند رکھنے سے متعلق فیصلے کے لیے اجلاس طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت تعلیم نے صورتحال کا جائزہ لینے کیلئےاجلاس طلب کرلیا ہے صوبوں میں کورونا صورتحال اسکول کھولنےسے متعلق تبادلہ خیال ہوگا۔

اجلاس میں مئی اور جون میں بورڈ امتحانات کےحوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا جب کہ موسم سرما و گرما کی چھٹیوں میں کمی پر بھی غور ہو گا۔

- Advertisement -

اجلاس میں نیا تعلیمی سال 2020-21 اگست 2021میں شروع کرنے پر غور ہو گا اور قومی تعلیمی پالیسی کے حوالےسےبھی اجلاس میں غور ہوگا۔

بین الاصوبائی وزرائےتعلیم کانفرنس4جنوری کو ہو گی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، بین الاصوبائی وزرائےتعلیم کانفرنس بذریعہ ویڈیو لنک صبح 11.30 بجےہوگی۔ بین الاصوبائی وزرائےتعلیم کانفرنس کی صدارت وفاقی وزیرتعلیم کریں گے۔

یاد رہے حکومت نے 26 نومبر سے 10 جنوری تک ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا اور کہا حالات بہتر ہونےپر11جنوری سےتعلیمی ادارےکھولےجائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں