اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ایئرپورٹ‌ کے اطراف علاقوں‌ میں‌ نئی پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے پرانے ایئرپورٹ کے اطراف میں‌ واقع علاقوں میں کبوتر بازی پر مکمل پابندی عائر کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے راولپنڈی کے اولڈ ایئرپورٹ اور بیس کے اطراف میں واقع علاقوں میں کبوتر اڑانے پر پابندی کا نوٹی فیکشن جاری کیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق پابندی کا اطلاق دفعہ 144 کے تحت 2 ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

رپورٹ کے مطابق کبوتر بازی کے باعث اولڈ ایئرپورٹ اور بیس سے اڑنے والے طیاروں کو دوران پرواز مشکلات پیش آتی تھیں جن کی پائلٹس اور ایئرلائن نے بھی شکایات درج کروائیں تھیں۔

واضح رہے کہ کبوتر پالنے کے شوقین افراد بالخصوص شام کے وقت ٹولی کی صورت میں کبوتر اڑاتے ہیں اور پھر انہیں اندھیرا ہونے سے قبل پنجروں میں بند کردیتے ہیں۔

جہاز کے سامنے اگر کوئی پرندہ آجائے تو کپتان میں لینڈنگ یا فلائنگ کے دوران مسائل پیش آتے ہیں اور اس کی وجہ سے اب تک متعدد حادثات بھی پیش آچکے ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں