اشتہار

کرونا کے وار جاری، مزید 85 افراد لقمہ اجل بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مہلک وبا کرونا وائرس ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران 85 زندگیاں نگل گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کرونا کے وار جاری ہیں اور یومیہ بنیادوں پر سینکڑوں لوگ لقمہ اجل بن رہے ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے مزید 2 ہزار 152 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مزید کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 38 ہزار 511ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 85 افراد کے انتقال کرجانے سے ملک میں کرونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 753ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطانق ملک میں چوبیس گھنٹے میں 39 ہزار 435 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک ملک میں 64 لاکھ 39 ہزار سے زائد کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں