تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

پاسپورٹ سے متعلق تاریخی فیصلہ

اسلام آباد: شیخ رشید نے وزیر داخلہ بنتے ہی ادارے میں اصلاحات کا عمل شروع کردیا ہے، اورپاسپورٹ سے متعلق  اہم اعلانات کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے میں نے وزیر اعظم سے ایک سو بیس دن مانگے ،وزیراعظم نے بھی مجھے120دن دیئےہیں، ہمارے پاس چار ماہ کاوقت ہے، اس ٹائم پریڈ میں تمام کام سیدھے کرنےہیں، آج ہم نے پاسپورٹ کیلئےتاریخی فیصلےکیےہیں، پاسپورٹ ایس ایم ایس سروس پورے پاکستان میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مشرق وسطیٰ کے لیبر کیلئے پاسپورٹ کی مدت پانچ سال کے بجائے 10سال کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

وزیر داخلہ پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ کی فیس تین ہزارروپے سے ایک روپیہ نہیں بڑھائیں گے، پاسپورٹ امیگریشن کیلئے بڑی فنڈنگ کی ضرورت ہے، پاسپورٹ والوں کی معاشی صورتحال بری ہے،عبدالحفیظ شیخ سےاس حوالےسے میٹنگ میں لائحہ عمل طے کرینگے۔میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یکم جنوری سے دنیا میں ای پاسپورٹ سروس شروع کررہےہیں، اور آج سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں آن لائن پاسپورٹ سروس کا آغاز کررہے ہیں ، دیگر شہروں آن لائن پاسپورٹ سروس کے لئےتھوڑا وقت لگےگا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا مزی کہنا تھا کہ ایف آئی اے میں چھیاسٹھ ہزار لوگ بلیک لسٹ ہیں، جبکہ چوالیس ہزار لوگ پاسپورٹ بلیک لسٹ میں شامل ہیں، حکام کو ہدایت دی ہے کہ سنگین جرائم، کرمنل ریکار ڈوالوں کو بلیک لسٹ میں رکھیں اور باقی ای سی ایل کی بلیک لسٹ کو کم کریں۔

Comments

- Advertisement -