اسلام آباد: قوم بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا145 واں یوم پیدائش روایتی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے قائد اعظم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم قائد پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ محمد علی جناح کا یوم پیدائش قابل فخر قوم کے وجود میں آنےکا دن تھا، برصغیر کے مسلمانوں کیلئے قائداعظم کا ایک وژن تھا، جدیدتاریخ میں بہت کم لوگ ایسے ہیں جنہیں قائدجتنی مقبولیت ملی۔
وزیراعظم نے کہا کہ قائد اعظم کو خدا اور اپنے پیغمبر حضرت محمد ﷺ پرپختہ یقین تھا، یہی وجہ ہے قائد آزمائشوں کے باوجود طویل سفر طےکرنے میں کامیاب رہے، اس نظریے کا ترجمہ پاکستان کی شکل میں ہوا۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ بحیثیت قوم ہمارے لئے قائد کی سالگرہ سے زیادہ خوشی کا کوئی اور موقع نہیں، قوم کے نمائندے کی حیثیت سے قائدکا شکریہ، محبت، عقیدت کا اظہار کرتا ہوں۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قائداعظم نہ صرف ہمارےلئےبلکہ دنیا کےمسلمانوں کیلئے رول ماڈل بنے، قائداعظم کا قیام پاکستان کا نظریہ اقوام عالم میں ماناگیا۔
قائد کے یوم پیدائش پر وزیراعظم نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئیےقائد کےنظریات اتحاد، عقیدے،ن ظم وضبط کو نئی قومی روح کیساتھ زندہ کریں اور اپنے کردار ،اعمال کیساتھ ایمانداری کا اصل نمونہ بنیں۔
قائد اعظم کے یوم پیدائش پر دیگر سیاسی رہنماؤں کے بیانات
گورنرسندھ عمران اسماعیل نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائد کی وجہ سے آج ہم پاکستان میں آزادی کی سانس لے رہے ہیں۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ستر کی دہائی سےپاکستان ایسے ترقی نہیں کرسکا جیسےکرنی چاہیے تھی، ہمیں قائد کےپاکستان کو عظیم سےعظیم تربنانےکی جدوجہد کرنی چاہیے۔
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) December 24, 2020
گورنر کے پی شاہ فرمان نے بھی قائداعظم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کےدن اپنے قائد کے احسان مند اور شکرگزار ہیں، قائد کےاصولوں کو اپناتے ہوئے ملکی ترقی کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، ہماری بحیثیت مسلمان، پاکستانی قوم اتحاد،ایمان بڑی قوت ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر جاری پیغام میں کہا کہ آج ملک کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے عہد کا دن ہے ، محنت اور لگن سے پاکستان کو عظیم بنانےکا عزم لیے ہوئے ہیں۔
قائداعظم محمد علی جناح کو سلام پیش کرتا ہوں۔
قائداعظم کے بغیر پاکستان کا حصول ناممکن تھا۔
قائد اعظم کے تصورکے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔
پوری قوم بابائے قوم کی احسان مند ہے کہ وہ آزاد فضاوں میں جی رہی ہے.
کاش ہم بابائے قوم کے تصور پاکستان کو جلد از جلد مکمل کرسکیں۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 25, 2020
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے قائد اعظم کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت مبارک، آپ دنیا کی چند ان شخصیات میں سے ہیں جنہوں نےتاریخ کادھاراموڑ دیا، آپ نے دو قومی نظریے کی بنیاد پر مسلمانوں کو علیحدہ وطن دلایا ، قائداعظم کی انتھک محنت سے آج آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔
"قائداعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت مبارک"
آپ دنیا کی چند ان شخصیات میں شامل ہیں جنہوں نے تاریخ کا دھاراموڑ دیا اور دو قومی نظریے کی بنیاد پر مسلمانوں کو علیحدہ وطن دلایا
قائداعظم کی انتھک محنت سے آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں
🇵🇰شکریہ قائدِ اعظم محمد علی جناح 🇵🇰— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 25, 2020
وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بھی بابائے قوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی مخلصانہ قیادت نےمسلمانوں کونیا ولولہ، امنگ ،عزم عطا کیا، آپ نے وقت کے سامراج کو تدبر،عزم، ثابت قدمی سےشکست دی، قائد اعظم اور علامہ اقبال ہمارے آئیڈیلزہیں۔
شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان پاکستان کو اسلامی، فلاحی ریاست بنانےکا عزم کئےہوئےہیں، ہم نئے پاکستان کو ان ہی افکار سےسنوارناچاہتے ہیں، اللہ کے فضل وکرم سے نیا پاکستان قائد اعظم کےخواب کی تعبیر بنے گا۔
25 دسمبر کے دن اس عظیم قائد کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے مسلمانانِ برصغیر کے خوابوں جو تعبیر دی۔آپکی مخلصانہ قیادت نے مسلمانوں کو نیاولولہ، امنگ اور عزم عطا کیا اور وقت کے سامراج کو اپنے تدبر، عزم اور ثابت قدمی سے شکست دی۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) December 25, 2020
قائد اعظم اور علامہ اقبال ہمارے آئیڈیلز ہیں،عمران خان ان کے تصورات کی روشنی میں پاکستان کو جدید، اسلامی، فلاحی جمہوری ریاست بنانے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔ ہم نئے پاکستان کو ان ہی افکار سے سنوارنا چاہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نیا پاکستان قائداعظم کے خواب کی تعبیر بنے گا۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) December 25, 2020