مردان: صوبہ خیبر پختونخواہ کی تحصیل کاٹلنگ میں دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں گذشتہ روز لاپتہ ہونے والے تیسری جماعت کے طالب علم کی لاش ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ مردان کے علاقے کاٹلنگ میں پیش آیا ہے، ملنے والی لاش کی شناخت محمد اسماعیل ولد ممتاز کے نام سے ہوئی ہے ،تیسری جماعت کا ننھا طالب علم گذشتہ شام چار بجے لاپتہ ہوا تھا، اہل محلہ اور دیگر افراد نے رات بھر ننھے اسماعیل کی تلاش جاری رکھی، آج علی الصبح اس کی لاش نہر سے برآمد ہوئی۔
نو سالہ اسماعیل کی لاش برآمد ہونے پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھا ل ہوگئے جبکہ علاقہ مکین بھی سخت افسردہ ہیں، معصوم اسماعیل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد قتل سے متعلق مزید معلومات حاصل ہوسکیں گی۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق اسماعیل کی جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، بچے کے قتل کا مقدمہ والد کی مدعیت میں مقامی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔