منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

دھند کا راج برقرار: علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : دھند کے باعث علامہ اقبال ایئرپورٹ پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا، دبئی استنبول اور لندن سمیت اندرون ملک پروازیں روک دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے، روزانہ کی طرح آج بھی دھند کے باعث ملکی و بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوئیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اندورن و بیرون ملک آمد و رفت کی متعدد پروازیں دھند کے باعث منسوخ ہوگئیں جبکہ دبئی استنبول اور لندن سمیت اندرون ملک پروازیں روک دی گئیں۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق لندن سے لاہور آنے والی برٹش ایئرویز کی پرواز اسلام آباد اتار لی گئی اور دبئی، شارجہ اور ابوظبی سے لاہور آنے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے کراچی اور دبئی جانے والی پروازیں بھی روک دی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں