جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

چوروں کو این آر او دینے والا ملک سے غداری کرے گا، وزیراعظم عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

چکوال: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپٹ لوگ ملک کی سربراہی کرینگےتو سارے ملک کا نظام تباہ کردیتے ہیں، جیلوں میں بھرےلوگ این آر او مانگ رہے ہیں تو دوسرے لوگ کیا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چکوال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلی بار سیاسی جماعت نے جس طرح فوج پر حملہ کیا وہ پہلےکبھی نہیں ہوا، اب وہ زبان استعمال کی جارہی ہےجو بھارتی فوج پاکستان کیخلاف استعمال کرتی ہے،۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت پاکستان سے متعلق کھل کر کہتا تھا کہ یہ دہشت گرد ہے، مگر ڈس انفولیب کی رپورٹ نے بھارتی پروپیگنڈےکو بےنقاب کردیا، اس کے باوجود بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان کی افواج کمزور ہو، شروع سے وہ یہی چاہتاہے، بھارت پاکستان میں انتشار پھیلانے کی ہر قسم کی کوشش کررہاہے

- Advertisement -

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اور آئی ایس آئی کو ٹارگٹ کیاجارہاہے اس کی کوئی مثال نہیں، یہ لوگ کہتے ہیں فوج نے پہلے دھاندلی کروائی، سلیکٹڈ حکومت لائے، کسی فورم پر اپوزیشن نے کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے؟، بغیر ثبوت دیئے پاکستانی حکومت کو ٹارگٹ کیا گیا کہ سلیکٹڈ حکومت لائے، تیس سال سے ان حکمرانوں نےملک کولوٹا، غیرملکی جریدوں میں ان کی خبریں ہیں، ڈیلی ٹائمز سمیت دیگر نے دونوں جماعتوں پر مضمون لکھے، یہی نہیں نوازشریف نے زرداری کو جیل میں ڈالاتھا اور دونوں حکومتیں ایک دوسرے کو کرپٹ کہتی تھی۔

وزیراعظم نے اپوزیشن کا نام لئے بغیر کہا کہ یہ خود کو ڈیموکریٹس کہتے ہیں پھر کہتے ہیں الیکٹڈ حکومت کو ہٹادیں، فوج کو یہ کہتے ہیں کہ حکومت کو ہٹادیں، خود کو جمہوری کہلاتے ہیں اور فوج کو کہتے ہیں منتخب حکومت گراؤ، اپوزیشن جوحرکتیں کررہی ہے پہلے کبھی ملک کو انڈرمائن کرنے کیلئے ایسا نہیں دیکھا، پاک فوج نے ملک کے قربانیاں دی ہیں،آج بھی دے رہی ہے۔تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کسی نہ کسی طریقے سے ان کو این آر او مل جائے، ان چوروں کو کسی حکومت نے این آر اودیا تو وہ ملک سے غداری کریگا، وہ غداری ایسی ہوگی کہ کوئی دشمن بھی ان کو معاف نہیں کرےگا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹ لوگ ملک کی سربراہی کرینگےتوسارے ملک کانظام تباہ کردیتےہیں، تھانیدار،پٹواری کو کیسےکہیں کہ چوری نہ کرےجبکہ انکاسربراہ چوری کررہاہے، جیلوں میں بھرے لوگ این آر اومانگ رہے ہیں تو دوسرےلوگ کیاکریں، کیا صرف غریب کے لئے جیل ہے، اپوزیشن والے چاہتے ہیں ادارے ان کی چوری پردباؤ نہ ڈالیں، تاریخ گواہ ہے کہ طاقتور کو این آر او دینےوالی قومیں تباہ ہوئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں