پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

سائبان چھن گیا، اداکارہ اور اہل خانہ غم سے نڈھال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کے والد ایک روز قبل اچانک انتقال کرگئے۔

سارہ خان کی شادی میں فوٹوگرافی کے امور انجام دینے والے عبد الصمد ضیا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر افسوسناک خبر شیئر کی۔

انہوں نے اس خبر کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی جو سارہ اور فلک کی شادی کے روز لی گئی تھی کیونکہ اس میں اداکارہ کے والد موجود تھے جبکہ اُن کے دونوں طرف نوبیاہتا جوڑا تھا جو رخسار پر پیار کررہا تھا۔

- Advertisement -

عبدالصمد نے لکھا کہ ’انا للہ وانا الیہ راجعون! افسوسناک خبر یہ ہے کہ سارہ خان کے والد انتقال کرگئے‘۔

انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے صبر کے لیے دعا بھی کی اور تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بھی متاثر فیملی اور مرحوم کے لیے دعا کریں۔

دوسری جانب سارہ خان نے نماز جنازہ کے حوالے سے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جبکہ فلک شبیر نے بھی اسٹوری کے ذریعے اپنے سسر ظفر اللہ خان کے انتقال کی تصدیق کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے نماز جنازہ کے حوالے سے تفصیلات بھی شیئر کیں جس کے مطابق ظفر خان کا نماز جنازہ نارتھ ناظم آباد میں ادا کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں