تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

نواز شریف دور میں مولانا اجمل قادری کا اسرائیل جانے کا اعتراف

مرکزی جمیعت علمائے اسلام کے رہنما مولانا اجمل قادری نے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نوازشریف دور میں اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے گزشتہ دور حکومت میں ایک وفد نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔

مولانا اجمل قادری نے بتایا کہ ہماری اسرائیل کے وزارت خارجہ کے لوگوں اور کابینہ کے وزراء سے ملاقاتیں بھی ہوئیں، ملاقات کرنے کیلئے وہ ہمارے ہوٹل میں آئے تھے۔

مولانا اجمل قادری کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی وزارت خارجہ عہدیداران سے تجارت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا، اسرائیلی چاہتے تھے سیاسی و سفارتی تعلقات کو فسلطین کے ساتھ مشروط نہ کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -