تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

بیوی کے ’مذاق‘ نے شوہر کو خوفزدہ کردیا، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر آئے دن نت نئی ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں جس میں مذاق کو لوگ سچ سمجھ کر بیوقوف بن جاتے ہیں۔

ایسا ہی مذاق لوسینا نامی خاتون نے اپنے شوہر کےساتھ کیا جس کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے، خاتون نے دروازے کے قریب ’بیلٹ‘ رکھا جسے شوہر ’سانپ ‘ سمجھ بیٹھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے دروازے کے قریب ’بیلٹ ‘ رکھا اور شوہر کو آواز دی کہ یہاں پر کچھ ہے ، شوہر جیسے ہی کمرے میں داخل ہوا تو بیلٹ کو ’سانپ ‘ سمجھ کر خوفزدہ ہوگیا  اور اسے مارنے کی کوشش کرنے لگا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by lowsena (@lowsena)

لوسینا نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’شوہر کے ساتھ ایک اور مذاق کیا ہے، وہ سانپوں سے بہت ڈرتے ہیں اور اسے مارنے کے لیے چھری لے کر آگئے حالانکہ یہ انہی کا بیلٹ تھا۔‘

خاتون کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیاگیا اور اس پر دلچسپ تبصرے کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ایک خاتون صارف نے لکھا کہ جب وہ چیخے تو میں بھی خوفزدہ ہوگئی تھی، کسی نے ہنستے ہوئے ایموجیز شیئر کیں تو کوئی سانپوں سے نفرت کا اظہار کرنے لگا۔

Comments

- Advertisement -