منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

بھارتی اداکارہ کو خودکشی پر اکسانے کا الزام، شوہر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پولیس نے بھارتی اداکارہ چترا کامراج کو خودکشی پر مجبور کرنے کےا لزام میں شوہر کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کی پولیس نے ٹی وی اداکارہ چترا کامراج کو خودکشی پر اکسانے کے الزام میں شوہر ہیمانتھ کو حراست میں لے لیا، واضح رہے کہ اداکارہ 9 دسمبر کو چنئی کے ہوٹل میں مردہ پائی گئی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تحقیقات کے دوران پولیس نے اداکارہ کے موبائل فون سے شوہر سے متعلق آڈیو پیغامات سمیت دیگر شواہد اکٹھے کیے تاہم ہیمانتھ نے پولیس کو موبائل دینے سے قبل تمام پیغامات ڈیلیٹ کردئیے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے شوہر کے خلاف خودکشی پر مجبور کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ نے رواں برس اگست میں تاجر ہیمانتھ سے منگنی کی تھی جس کے دو ماہ بعد ہی دونوں نے شادی رجسٹرڈ کروائی تھی تاہم روایتی طور پر شادی آئندہ ماہ جنوری میں ہونا تھی۔

اداکارہ چترا کی خودکشی کی خبر سامنے آنے کے بعد گھر والوں نے پولیس سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں