اشتہار

چھٹی بیگم کلثوم سیف اللہ ٹینس چیمپیئن شپ کے ٹائٹلز مزمل اور سارہ محبوب کے نام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی چھٹی بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل چیمپیئن شپ اختتام کو پہنچ گئی، سنگلز، ڈبلز مینز اور لیڈیز ایونٹس میں فائنل مزمل مرتضیٰ، سارہ محبوب، محمود اور عظیم خان کی جوڑی کے نام رہا۔

تفصیلات کے مطابق چھٹی بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل چیمپیئن شپ کا مینز ایونٹ مزمل مرتضی کے نام رہا، لیڈیز میں سارہ محبوب ٹائٹل لے اڑیں جب کہ سینئرز کے ڈبلز فائنل میں محمود خان اور عظیم خان کی جوڑی چیمپیئن قرار پائی۔

اسلام آباد میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کے کورٹس میں ہونے والی رواں سال کی آخری رینکنگ چیمپیئن شپ کے مینز ایونٹ فائنل میں تجربہ کار عقیل خان کو مزمل مرتضیٰ نے 2 ایک سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مزمل نے پہلے سیٹ میں ٹائی بریکر پوائنٹ پر 7-6، دوسرا سیٹ 3-6 اور تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں 6-4 سے کامیابی حاصل کی۔

- Advertisement -

لیڈیز سنگلز کے فائنل میں ٹاپ سیڈ سارہ محبوب کا پلڑا بھاری رہا اور وہ عشنا سہیل کو 2 ایک کے فرق سے شکست دے کر چیمپیئن بن گئیں۔

بیگم کلثوم سیف اللہ خان ٹینس ٹورنامنٹ میں دلچسپ مقابلے

سارہ محبوب نے پہلا سیٹ ٹائی بریکر پر سات چھ سے جیتا، دوسرے سیٹ میں عشنا سہیل نے کم بیک کرتے ہوئے سات پانچ سے مقابلہ برابر کر دیا، تاہم تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں سارہ نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور چھ چار سے کامیاب ہوگئیں۔

سینئرز کے ڈبلز ایونٹ میں محبوب خان اور عظیم خان کی جوڑی نے تجربے کی بنیاد پر شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سابق ڈیوس کپ کھلاڑی رشید ملک اور فیاض خان کو زیر کر کے چیمپیئن شپ جیت لی۔

اے ٹین کے چیف فنانس آفیسر ایمان اسمٰعیل اور انور سیف اللہ خان نے بطور مہمان خصوصی اختتامی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

Comments

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں